Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Thursday, June 2, 2016

علما کی قدر کیجیے

❣ائمہ مساجد کی حالت عوام کے تناظر میں❣

مساجد کا جائزہ لینے سے بکثرت مشاہدہ ہوتا ہے کہ ائمہٴ کرام کی ناقدری ایک عام وبا کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، ایک شخص کو امام بھی بنایا جارہاہے اور اس کی ناقدری بھی ہو رہی، امام کی عزت وعظمت ایک ذمہ دارِ مسجد کاوطیرہ ہونا چاہیے؛ تاکہ ذمہ دار سےاور لوگ بھی سبق سیکھیں، اگر کوئی امام مسجد کے جائز اصولوں کے مطابق خدمت کے لیے آمادہ نہ ہو تو شرافت کے ساتھ اسے علاحدہ کر دیا جائے ، اب تو بالعموم ائمہٴ کرام حافظ وعالم ہوتے ہیں ، انکے ساتھ نازیبا رویہ تو انتہائی مہلک ہے ، مگر صحابہٴ کرام تو ان افراد کی خدمت میں مصروف ہوتے جو قرآن ِکریم کی تلاوت یا نماز میں مشغول ہوتے ۔ایک روایت میں آیا ہے کہ کچھ صحابہٴ کرام ایک شخص کی بڑی تعریف کررہے تھے ، اور یہ کہنے لگے کہ ہم نےان جیسا آدمی نہیں دیکھا ، جب سفر میں ہوتے تو قرأتِ قرآن میں مصروف ہیں ، اور جب سواری سے اترتے ہیں، نماز میں مصروف ہیں ، تو ان صحابائے کرام  سے کہا گیا کہ اس شخص کا سامان کون اٹھائے گا؟ اس کے جانور کون چرائے گا؟ توصحابہٴ کرام نے فرمایا ہم کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا تم سب خیر پر ہو۔
سبحان اللہ یہ تھا مقام قاری قرآن کا، مگر افسوس صد افسوس! یہاں تو ائمہ مساجد کا وہ حال ہے جو سالہا سال قرآن کی تعلیم دیتا ہے، نماز پڑھاتا ہے، لوگوں کو عبادت کی طرف بلاتا ہے مگر ائمہ مساجد کی خدمت کرنا اور امام کے بوجھ کو اٹھانا تو دور کی بات ہے، اگر امام صاحب صرف خیر و خیرت ہی پوچھلے تو بہت بڑی بات ہے، کیوں کہ کوئی شراب میں مست ہے تو کوئی شباب میں مست ہے تو کوئی فلمی ڈراموں میں مست ہے تو کوئی قارون بننے کی جستجو میں لگا ہوا ہے، اللہ خیر ہے،

”افسوس فی زمانہ صرف مالداری دیکھی جاتی ہے، اگر چہ وہ بے علم و عمل ہو،نماز و جماعت کا پابند نہ ہو، فاسق ہو؛ حالانکہ مسجد کا متولی حقیقت میں نائبِ خدا شمار ہوگا تو ایسے عظیم منصب کے لیےاس کے شایانِ شان متولی ہونا چاہیے؛ مگر افسوس لائق نالائق فاسق و فاجرسب متولی بننے کے لیے تیارہوجاتے ہیں، حدیث میں ہے کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ بڑے بڑے عہدے نا اہلوں کے سپرد کردیے جا ئیں گے، اور قوم کاسردار فاسق بنے گا۔“( مشکوٰة )

اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ ذمہ دارانِ مساجد کی اصلاح فرمائے اور اخلاصِ نیت کے ساتھ صحیح طرز پرمساجد کا نظام سنبھالنے اور امام کی صحیح معنوں میں خدمت کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین !
💌💌💌💌💌💌💌💌💌
❣خادم ائمہ مساجد❣
📧عبدالامین برکاتی قادری
🇮🇳ویراول گجرات ہند
📲ف +919033263692

No comments:

Post a Comment