❣ ائمہ مساجد اور حالات حاضرہ ❣
آج اگر دیکھا جائے تو اکثر مساجد ایسے ائمہ سے بھری پڑی ہے جو دنیا کو ترجی دیتے ہیں، اور آخرت کو فراموش کر دیتے ہیں، اس لئے اکثر سنی مساجد پہ وہابی قابض ہو رہے ہیں، یا پھر صحیح امام نہ ہونے کی وجہ سے سنی عوام وہابی دیوبندی کی مسجد میں جاتے ہیں اور جا جا کر وہابی بن جاتے ہیں اس لئے آج ہماری عالیشان مساجد امامت و جماعت سے محروم ہے ہم بڑی بڑی شاہی مسجد بنا لیتے ہیں مگر امام ایسا تلاش کرتے ہیں جو کم سے کم تنخواہ لینے والا مولوی ہو۔
اور بہت ایسے ہیں جو وضو غسل و نماز کے ضروری مسائل سے بھی بے خبر ہیں
(الا ماشاء اللہ)!!!!
چنانچہ حدیث میں ہے حضرت نبی کریمﷺ نے فرمایا لوگوں پر ایسا دور آئےگا کہ وہ مسجدوں میں ایک دوسرے کو دھکے دے کر اصرار کریں گے کہ نماز پڑھا دو۔ مگر کوئی نماز پڑھانے والا نہ ملے گا۔اس ایسے دور کے آنے کاسب یہی ہوگا کہ امام حضرات ان اوصاف سے محروم ہونگے جو امام میں ہونا ضروری ہیں اور مقتدی اماموں کی قدر و منزلت اور عزت وعظمت کا وہ رویہ ترک کریں گے جس کے امام مستحق ہیں۔ اور جب اماموں کو گھر کے نوکر کا درجہ دیاجائے یا اُن کو مزدوروں کی حیثیت دی جائے۔ معمولی بات کو انہیں معزول کرنے کا ذریعہ بنایا جائے۔ اُن کی ضروریات پورا کرنے پر توجہ نہ دی جائے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمارے معاشرے میں چپراسی کی تنخواہ زیادہ ہے۔ اور مزدور ی کرنے والے ہم سے زیادہ کمالیتے ہیں۔ لہٰذا ہم بھی امامت چھوڑ کر کہیں سبزیاں اور پھل بیچنے کا بزنس کریں گے۔ یا مزدوری کریں گے تو پھر اماموں کی قلت ہوگی۔
چنانچہ یہ صورت حال سامنے آرہی ہے کہ اخباروں میں اماموں کی ضرورت کے اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مگر امام دستیاب نہیں۔ اور جو دستیاب ہوتے ہیں وہ عموماً اوصاف امامت سے عاری ہوتے ہیں ۔) الا ما شاء اللہ.... قسط جاری ہے، شیئر کیجیے ہر گروپ میں، جزاک اللہ
💌💌💌💌💌💌💌💌💌
🌹صوت الائمہ🌹
📧عبدالامین برکاتی قادری
🇮🇳ویراول گجرات ہند
📲ف +919033263692
No comments:
Post a Comment