Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Thursday, June 2, 2016

رمضان اور دعا

❣مومن کا ہتھیار رمضان کی آمد پر دعا❣

جب رمضان المبارک شروع ہوجاتا ہےتو آپ  صلی اللہ علیہ و سلم  اﷲتعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں مخصوص دعا کیا کرتے

اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنِی مِنْ رَمضَانَ وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِی وَسَلِّمْہُ مِنِّیO
اے اﷲعزوجل! مجھے رمضان کے لیے سلامتی عطا فرما اور میرے لیے رمضان کو سلامتی والا بنا اور مجھے اس میں اپنی نافرمانی سے بچا۔..... حوالہ معجم طبرانی،

مولانا جلال الدین رومیؒ حکایت بیان فرماتے ہیں کہ ایک خاتون خانہ چنے بھوننے لگیں، چنوں نےشکایت کی کہ ہم معصوموں پر یہ ظلم کیوں کر رہی ہو، خاتون نے جواب دیا کہ میں ظلم نہیں کر رہی بلکہ میں تم کو زیادہ سے زیادہ لذیذ بنارہی ہوں تاکہ تم جزو خوراک بن کر جزو انسان بن جاؤ اور تمہاری قدر بڑھ جائے، اگر میں تمہیں غذا کے طور پر نہ چنتی تو تم کھیتوں میں یا تو کسی کے پیروں تلے روندے جاتے یا پھر کسی جانور کی خوراک بن جاتے لہٰذا جس کو تم ظلم اور قہر سمجھ رہے ہو وہ دراصل رحمت ہے۔

انسان بھی اسی طرح مختلف مراحل سے گزرکر ایمان کے مرتبے پر فائزہوتا ہے۔ چنے کھیت میں جانوروں کی خوراک بن رہےہوتے ہیں مگر جب یہی چنے باورچی کے ہاتھ لگتے ہیں تو وہ ان سے انواع و اقسام کےکھانے تیار کرکے اسے دسترخوان کی زینت بناتا ہے اس طرح چنے کی قدر بڑھتی ہے مگر اس مقام تک پہنچنے کے لیے اسے آگ کی شدت و حدت برداشت کرنی پڑتی ہے۔

روزے دار کی مثال بھی اسی طرح ہے کہ جب وہ دنیاوی ضرورتوں یعنی بھوک، پیاس، نیند اور دیگر نفسانی خواہشات پر قابو پاکر اور صبر و برداشت کی اعلیٰ ترین مثال پیش کرکے اپنی ذات کو اﷲ تبارک و تعالیٰ کےسپرد کردیتا ہے تو اس کا ایمان پختہ ہوجاتا ہے اسی لیے کہا گیا ہے کہ’’روزہ نصف صبر ہے اور صبرنصف ایمان‘‘...!

شعبان المعظم کی یہ آخری جمعہ یعنی جمعة الودع ہے ہمارے حضور نبئ رحمت ممبر پہ جلوہ افروز ہو کر ایک طویل خطبہ ارشاد فرماتے، ائمہ مساجد سے گزارش ہے کہ وہ خطبہ بھی اپنی تقریر کا موضوع سخن بنائیں
اور اس فقیر مدینہ کو اپنی اخص الخاص دعائوں میں ضرور یاد فرمائیں..! جزاک اللہ خیرا
💌💌💌💌💌💌💌💌💌
❣فقیر مدینہ❣
📧عبدالامین برکاتی قادری
🇮🇳ویراول گجرات ہند
📲ف +919033263692

No comments:

Post a Comment