Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Sunday, January 31, 2016

شرائط مناظرہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مناظرہ اھلسنت وجماعت و دیوبندی جماعت
➖➖➖➖➖➖➖➖
موضوع
علم غیب رسول عطائی (علیہ السلام )
➖➖➖➖➖➖➖➖
بتاریخ
10جنوری  2016
بروز اتوار
بہ وقت 
10 /45

➖➖➖➖➖➖➖➖
شرائط وضوابط مناظرہ

1/ فریقین اپنااپناموقف ثابت کرنے کیلئے دلائل شرعیہ قطعیہ اور احادیث متواترہ غیر ضعاف  پیش کریں گے جن میں احتمال کی گنجائش نہ ہو
اثبات عقیدہ کیلئے امتی کاقول آیات قرآنیہ و احادیث نبویہ کے باالمقابل قطعی مقبول نہ ہوگا

2 / ھمارے مد مقابل کافساد عقیدہ یاتضاد عقیدہ ثابت کرنے کیلیئے مناظرمخالف کے مستند اور معتبر علماء مثلا
اشرفعلی تھانوی
رشیداحمدگنگوھی
قاسم نانوتوی
مرتضی حسن دربھنگی
وغیرھم کے بیان وپیش کردہ عقائد حجت ہونگے
یا
ھمارے مناظرمخالف ان سے اور انکے مصرح عقائد سے اپنی برءات و بیزاری کا اعلان کرے

3/  احادیث اگر پیش کریں تو متواتر ہوں کیونکہ خبر واحد مشہور بھی باب عقائدمیں ناقابل قبول ہیے

4 /   مناظرہ اس بات پر ہوگا جس بات پر اختلاف ہو متفق علیہ کسی بات پر مناظرہ نہ ہوگا

5/ دونوں فریق اپنےاپنے مذہب کی ترجمانی کریں گے لہذا فریقین پر لازم ہوگاکہ اپنے اپنے مذھب ومسلک کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے مناظرہ کریں
اگرجانبین سے کسی ایک نے بھی اپنے اصول مذھب سے انحراف کیاتو اسکی شکشت متصور ہوگی

6/  مخالف کےسامنے وہی دلائل پیش کیئے جائیں گے جو دلائل اسکے سامنے معتبرہوں
جودلائل فریق مخالف کےنزدیک معتبرنہ ہوں وہ پیش نہیں کیئے جائیں گے
ھمارے مخالف وکیل دیوبندیت پرلازم ہیکہ اپنے دلائل معتبرہ کی تفصیل تحریر کریں

7/  ایک فریق جب دوسرے فریق کو دلیل دیگا تو اسکے معارض اسکےبدلہ میں جواب دلیل وہی دی جائیگی جو اسکے ھم وزن یااس سےاعلی درجہ کی ہو

8/  فریقین میں سے کوئی بھی فریق اصول کو توڑنے کی کوشش یادوران گفتگو فحش کلامی کریگا تو اسکایہ عمل شکشت متصور ہوگا .

9/  موضوع پر ہی بات کرنی ہوگی بہ صورت دیگر شکشت متصور ہوگی

10/  دوران مناظرہ بلااطلاع غیرحاضری شکشت متصور ہوگی

مناظرہ کمیٹی اھلسنت وجماعت

صدر مناظرہ اھلسنت وجماعت و مناظرہ کمیٹی
➖➖➖➖➖➖➖➖
اھلسنت وجماعت کی اتفاق رائے سے
گرامی قدر حضرت مولانا حافظ فرقان  قبلہ رضوی دامت برکاتھم کو صدر مناظرہ منتخب کیا گیا
جبکہ متفقہ طور پر
حضرت مولانا حبیب الرحمن علوی
حضرت مولانامفتی منیب رضا رضوی
حضرت مولانا یوسف سیالوی صاحب
کا انتخاب بہ طور معاون مناظر عمل میں آیا
➖➖➖➖➖➖➖➖
وکیلِ اھلسنت حضرت مولانا مفتی مدشر رضا قادری سنی حنفی کی جانب سے اس مناظرہ کی بابت درجِ ذیل  شرطیں پیش ھیں جنکا خیال رکھنا ھمارے مدِ مقابل وکیلِ غیر مقلد نام نہاد اہل حدیث 
اور خود ھم اھلسنت وجماعت پر لازم ھے

۱  پورامناظرہ خالصۃ کتاب اللہ قرآن کریم کی آیات بینات اور مستند کتب تفاسیر کی روشنی میں ہوگا

وکیل اھلسنت اپناموقف یعنی اثبات و جواز میلا رسول صلی علیہ و السلام
اور
جماعت غیر مقلد کےوکیل اپنا موقف یعنی میلاد  رسول علیہ السلام کے عدم اثبات و جواز پر
پر قرآن کریم اورحدیث رسول و تفاسیر معتبرہ ہی سے دلائل اور حجت قائم کریں گے

۲  کسی موقع پر دوران گفتگو اصل کتاب کاعکس دینے کیلئے فریقین پابند ہونگے

۳  گفتگو شروع ہونے کے بعد بلا اطلاع پندرہ منٹ سےزیادہ کی غیرحاضری شکست سےتعبیر ہوگی

٤  دورانِ مناظرہ فریقین کی زبان مھذب اورشائستہ وسنجیدہ ہوگی

٥  مناظرہ ایک متعینہ وقت کے اندر ہی ختم کرناہوگا بصورتِ دیگر وقت کےاضافے کا مسئلہ فریقین کے صدرحضرات طےکرینگے

٦  کسی ناگہانی حالت میں مناظر کی تبدیلی مناظراول کے تحریر ی عذر پیش کرنے کے بعد ہی ہوگی

٧  اگر وقت مقررہ پر مناظرہ پا یئہ تکمیل تک نہ پہونچ سکے تو دوسرے دن پر ملتوی کر دیا جائیگا

والسلام

صدر مناظرہ کمیٹی اھلسنت وجماعت

No comments:

Post a Comment