❣ماہ رجب شریف کے کنڈے کی حقیقت❣
رجب المرجب کی22 تاریخ کو دنیا بھر کے مسلمان حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئیے پوریاں اور کھیر پکاتےہیں جنہیں کونڈے شریف کہا جاتا ہے..اس میں ثواب ہے لیکن اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے بڑی شدومدکے ساتھ اس کے خلاف مسلمانوں کے دلوں میں زہر بھر اجاتا ہے اورمعاذاللہ اس طرح کی باتیں کی جاتیں ہیں۔
مثلاً
(1)کونڈے کی شرعی حیثیت کچھ نہیں
(2) کونڈے بدعت ہیں (معازاللہ)
وغیرہ وغیرہ اعتراضات کئیےجاتے ہیں۔
یاد رکھیں کونڈے جائز ہیں اور اس میں ثواب ہے یہاں مختصراً کونڈے جائز ہونے پردلا ئل پیش کئےجاتے ہیں۔
🖊کونڈے جائز ہیں:
پیارے مسلمان بھائیو! کونڈوں کی فاتحہ ہو یا اور کوئی ہر ایک کی اصل ایصال ثواب ہے۔یعنی کونڈے بھی ایصال ثواب ہی کی ایک قسم ہے ،اور ایصال ثواب قرآن اور احادیث سے ثابت ہے.......ایصال ثواب دعا کے ذریعے بھی کیاجاسکتا ہے اور کوئی کھانا پکا کر اس پر فاتحہ دلا کر بھیکیا جاسکتا ہے۔
🖋📖 چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ہوا۔
والذین جاء ومن بعدھم یقولون ربنااغفرلنا ولا خواننا الذین سبقونا بالا یمان۔
ترجمہ: اور وہ جو ان کے بعد آئے عرض کرتے ہیں: اے ہمارے رب ہمیں بخش دے اور ہمارے بھا ئیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان لائے۔(کنزالایمان)
اس آیات سے معلوم ہوا دعا کے ذریعے ایصال ثواب جائز ہے۔
🖋📖حدیث سے ثبوت:
حضرت سعدرضی اللہ عنہ نےنبی کریم سےعرض کی کہ اگر میں اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کروں تواس کونفع دیگا؟ آپ نے فرمایا ہاں!توحضرت سعد نے کہاکہ فلاں فلاں باغ ان کی طرف سے صدقہ ہے۔
(بخاری، نسائی)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مال کے ذریعے بھی ایصال ثواب کیاجاسکتاہے۔اور یہ جائزہے-لہذا کونڈے بھی مالی ایصال ثواب میں شامل ہوتےہیں۔ لہذاجائز ہیں۔
🖋📖مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:رجب شریف کےمہینے کی22 تاریخ کو خضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ تعا لٰی علیہ کی فاتحہ یعنی کو نڈے کرنے سے بہت سی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔
(اسلامی زند گی صفحہ نمبر69).....
◉••◯••◉✧◉••◯••◉
22 رجب کو جو کونڈے پکائے اور بھرے جاتے ہیں ان کی بعض باتیں درست ہیں اور بعض غلط۔
شرعی مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نیک کام کر کے آپ اس کا ثواب کسی زندہ یا مرحوم مسلمان کو پہنچا سکتے ہیں۔
فقہائے اسلام فرماتے ہیں:
الاصل فی هذا الاباب ان الانسانله ان يجعل ثواب عمله لغيره صلوة او صوما او صدقه او غيرها عند اهل السنه والجماعه،لما روی عن النبی صلی الله عليه وآله وسلم انه ضحی بکبشين املحين احدهما عن نفسه و الاخر عن امته ممن اقربو حدانية الله تعالیٰ.
(فتح القدير، ج : 3، ص : 65)
📖اس مسئلہ کی اصل یہ ہے کہ انسان اپنے نیک عمل کا ثواب نماز ہو، روزہ ہو، صدقہ ہو یا کچھ اور، اہل سنت و جماعت کے نزدیک دوسرے کو پہنچا سکتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے دو چتکبر مینڈھے قربانی دیئے۔ ایک اپنی طرف سے اور دوسرا اپنی مسلمان امت کی طرف سے۔
👈🏻ایصال ثواب کے ثبوت میں بےشمار دلائل ہیں مگر اختصار کے پیش نظر ایک حوالے پر اکتفا کرتا ہوں۔ کونڈے بھی ایک صدقہ ہے جس کا ثواب امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو پہنچایا جاتا ہے لہذا کار ثواب ہے۔
😔ہاں ہمارے جہلاء نے جو بیہودہ قیدیں اپنی طرف سے لگا رکھی ہیں وہ درست نہیں۔ مثلاً اس موقع پر ایک چھوٹی کتاب بی بی فاطمہ کا معجزہ یا کونڈوں کے متعلق عجیب و غریب حکایتیں جو پڑھی اور بیان کی جاتی ہیں سب غلط اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔عوام میں یہ مشہور ہے کہ کونڈے گھرے سے باہر نہ نکالے جائیں، اس جگہ کھائیں۔ یہ بھی غلط ہے کہ صرف حلوہ پوری اور کونڈوں کو ضروری سمجھیں تو یہ بھی غلط ہے۔ خواہ حلوہ پوری ہو یا کچھ اور، یونہی کونڈوں میں رکھیں یا کسی برتن میں سب جائز ہے۔
📕بعض لوگ کہتے ہیں اس دن 22 رجب کو امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی وفات نہں ہوئی بلکہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی ہے اور شیعہ لوگ دراصل امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات پر خوشی مناتے ہیں۔
لیکن یہ الزام چند وجوہ سے باطل ہے:
*.اولاً اس الزام کا شرعی ثبوت کیا ہے؟ محض الزام لگانا کافی نہیں۔
*.دوم کسی کے مرنے پر کوئی مخالف حلوہ پوری پکاکر ختم نہیں دلواتا اور ایصال ثواب نہیں کرتا۔ پھرشیعہ کیا پاگل ہیں کہ اپنے مخالف کا ختم دلاتے اور ایصال ثواب کرتے ہیں۔
*.سوم امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تقریبا چالیس سال تک حکومت کر کے، آسودگی کی زندگی بسر کر کے، اپنے اہل و عیال میں طبعی موت کی صورت میں فوت ہوئے۔ اس میں دشمن کی خوشی کی کیا بات ہو گی؟
اس پر مخالفین کا بغلیں بجانا چہ معنی دارد؟ کیا کبھی انہوں نے معاذ اللہ نہ مرنے کا دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وفات پر خوشیاں منائی جائیں۔
*.چہارم ہم نے کسی شیعہ کو کبھی خوشیاں مناتے نہیں دیکھا، ختم دلانا اور بات ہے۔
کل ملاکر بات یہ ہے کہ یہ بھی ایصال ثواب ہے، کرنے میں ثواب میں ہے، اور جو انکار کرتے ہیں وہ ثبوت پیش کریں...!!!!
❣•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•❣
❣اسیر مدینہ طیبہ❣
✍🏻عبدالامین برکاتی قادری
🇮🇳ویراول گجرات ہند
No comments:
Post a Comment