Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Thursday, April 7, 2016

حدائق بخشش جلد سوم پہ اعتراض کا جواب

📚امام احمد رضا اور حدائق بخشش سوم📋
       امام احمد رضا اور گستاخی...؟

🖊📋از قلم:
عبدالامین برکاتی قادریؔ
    ویراول گجرات

اعلیٰ حضرت امامِ عشق و محبت امامِ احمد رضا خان بریلوی رحمة الله علیہ پہ وہابی دیوبندی اہل حدیث وغیرہ جاہل نما عالم،
اعتراض کرتے ہیں کہ امام احمد رضا نے " اماّں عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کی ہے
امام احمد رضا نے حدائق بخشش حصہ سوم میں کچھ اشعار لکھیں ہیں جو گستاخی پہ مبنی ہیں ۔

✍آیئے پہلے میں وہ اشعار قارئین کے حوالہ پیش کروں پھر اس جاہلانہ اعتراض کا منہ توڑ جواب دوں...!

حدائق بخشش حصہ سوم صفحہ نمبر 37 پہ رقمطراز ہیں ۔
👇👇 👇 👇 👇 👆👇
تنگ و چست انکا لباس اور وہ جوبن کا ابھار
مسکی جاتی ہے قبا سے کمر تک لیکن

یہ پھٹا پڑتا ہے جوبن میرے دل کی صورت
کہ ہوئے جاتے ہیں جامہ سے بروں سینہ و بر
👆 👆 👆 👆 👆 👆 👆

ناظرین کرام.........!  اس پہ ایک لطیفہ بھی سن لیں، ایک شخص پہ شاعری کا بھوت سوار تھا
تو اس نے یہ لاجواب شعر کہا....!

چہ خوش گفت سعدی در زلیخا
کہ عشق نمود اول ولے افتاد شکلہا

اسے یہ فکر نھیں تھی کہ دونوں مصرعوں کا وزن بھی صحیح ہوا ہے یا نھیں، اور اسے یہ تو خبر ہی نھیں تھی کہ زلیخا مولانا جامی کی تصنیف ہے اور دوسرا مصرعہ حافظ شیرازی کا ہے ۔

اس نے یہ دونوں چیزیں شیخ سعدی کے کھاتے میں ڈال دیں اور اس پر خوش کہ شاندار شعر بن گیا ۔ 

بس یہی حاصل معترضین کا ہے انھیں یہ علم ہی  نھیں کہ حدائق بخشش حصہ سوم امام احمد رضا کی تصنیف و ترتیب نھیں  اور نھیں ان کی زندگی میں شائع ہوا  ۔

یہ حصہ (حدائق بخشش سوم) مولانا محبوب علیخان نے ترتیب دیا اور امام احمد رضا کے وصال کے دو سال بعد شائع ہوا،

مولانا محبوب علیخاں نے ابتدائیہ کی صفحہ نمبر 10    پر ۲۹ ذی الحجہ  ۱۳۴۲ھ کی تاریخ درج کی ہے، جب کہ اعلی حضرت امام احمد رضا کی تاریخ وصال ۱۴۴۰ھ ماہ صفر میں ہو چکا تھا،

مولانا محبوب علی خاں سے تیسرے حصہ کی ترتیب و اشاعت میں واضح طور پر چند فردگزاشتیں ہوئیں....

☆ انہوں نے اس حصہ کا نام حدائق بخشش حصہ سوم رکھا، صرف یہی نھیں بلکہ ٹائیٹل پر ۱۳۲۵ھ کا سن بھی درج کر دیا حالانکہ حدائق بخشش صرف پہلے اصل دو حصوں کا تاریخی نام تھا جو ۱۳۲۵ھ میں شائع ہوئے اور تیسرا حصہ ۱۳۴۲ھ میں شائع ہوا یعنی تقریباً ۱۶ یا ۱۷ سال بعد شائع ہوا...

☆ انہوں نے مسودہ نابھ سسٹیم پریس نابھہ کے سپرد کر دیا، پریس والوں نے خود ہی کتابت کروائی  اور خود ہی چھاپ دیا، مولانا نے اس کے پروف بھی نھیں پڑھے کاتب نے دانستہ یا نادانستہ چند اشعار جو بلکل تھے,
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں کہے گئے اشعار کے ساتھ ملا کر لکھ دیے

ان غلطیوں کا خمیازہ انھیں یوں بھگتنا پڑا کہ علامہ مشتاق احمد نظامی نے ممبئ کے ایک ہفتہ روزہ میں ایک مراسلہ شائع کروا دیا اور مولانا محبوب علی کو اس غلطی کی طرف متوجہ کیا,,

مولانا محبوب علی نے اپنی اس غلطی سے توبہ کی جو رسالہ سنی لکھنؤ اور روزنامہ انقلاب میں شائع ہوا  اور باربار زبانی توبہ کی

📣✍اعلان توبہ ☞

حدائق بخشش حصہ سوم صفحہ نمبر ۳۷،۳۸ میں بےترتیبی سے اشعار شائع ہو  گئے تھے
اس غلطی سے بارہا یہ فقیر توبہ کر چکا ہے ،
اللہ و رسول کریم میری توبہ قبول فرمائے آمین ثم آمین، اور سنی مسلمان خدا و رسول کے لئے معاف فرما دیں...
حوالہ: فیصلہ شرعیہ قرآنیہ صفحہ ۳۱،۳۲


اس تفصیل سے حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ امام احمد رضا پہ گستاخی کا الزام درست نھیں ہے بلکہ یہ سراسر بہتان ہے...

☜امام احمد رضا اور اکابر دیوبند☞

☆مولوی اشرف علی تھانوی کہتے ہیں
مولانا احمد رضا عاشق رسول ہیں
وہ ہمیں کافر کہتے ہیں اور وہ ہمیں کافت نہ کہتے تو خود کافر ہو جاتے

☆ مولانا ابوالکلام آزاد کہتے ہیں
امام احمد رضا ایک عاشق رسول ہیں میں سوچ بھی نھیں سکتا کے ان سے توہین نبوت ہو
حوالہ: تحقیقات صفحہ نمبر ۱۲۵

کل ملاکر یہ ہے کہ اعلی حضرت نے وہ کتاب ہی نھیں لکھی بلکہ الگ الگ اشعار لکھے ہوئے تھے، مولانا محبوب علی نے ان اشعار کو جمع کیا اور پریس میں دے دیا، اور جو اشعار مشرکین عورتوں کی مذمت کے بارے میں لکھے تھے، اسے اماں عائشہ کی شان میں لکھے گئے اشعار کے ساتھ ملا دیا اور یہ غلطی پریس والوں کی تھی نہ کہ امام احمد رضا
نہ تو امام احمد رضا نے وہ کتاب لکھی
نہ چھپائی اور نہ ہی دیکھی پھر الزام کیسا.؟

اللہ ہدایت دے ایسے جاہل نما عالم کو جو بہتان لگاتے ہیں اور فضول اعتراض کرتے ہیں

نوٹ: تفصیل کے لئے " فیصلہ مقدسہ کا مطالعہ فرمائیں
🌾🌸🍃🌸🍃🌸🍃🌾

9 comments:

  1. یہ بات اب کیوں پتا چلا جب غلطی سامنےآیا تو حصہ سوم کیسی آور کے سر اللہ سے ڑرو اس آگ سے ڈرو جسکا ادھن انسان اور پتھر بنیگیں

    ReplyDelete
  2. یہ بات اب کیوں پتا چلا جب غلطی سامنےآیا تو حصہ سوم کیسی آور کے سر اللہ سے ڑرو اس آگ سے ڈرو جسکا ادھن انسان اور پتھر بنیگیں

    ReplyDelete
  3. جب غلطی پکڑی جائے تو منکر ہوجاٶ یا کوئی من پسند تاویل کردو۔
    اہل باطل کا شروع سے یہی وتیرہ چلا آرہا ہے۔
    جہالت کی انتہا ہے کہ سب کچھ اتفاقاً ہوتا رہا۔ کسی کو پتا بھی نہ چلا کہ پبلشر کیا چھاپ رہا ہے۔ اور یہ بھی خوب لطیفہ سنایا کہ کافر عورتوں کی مذمت میں اشعار کہے۔ بھلا ایسے اشعار مذمت میں کہے جاتے ہیں؟
    ان اشعار سے تو لگتا ہے کہ شاعر شہوت کے نشے میں پاگل ہو چکا ہے اور جو جی میں آئے بکے جا رہا ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. جناب غلطی پریس کی تھی جس پر چھاپنے والے کی توبہ بھی بیان ہو چکی

      مسلمان توبہ کر لیتا جبکہ شیطان اکڑا رہتا
      ابلیس کے چیلے خواہ مخواہ ایشو بنا رہے

      خطاء پریس کرنے والے سے ہوئی تو اس نے اقرار کر کے رجوع بھی کر لیا تھا

      Delete
  4. hahahahaha..jab aisi hi kisi aur ki tahreer Mirza sb byan karain to uss ki tashreeh ya wazahat app ko Buri lagti hai..iss ko kehty hain mukafat-e-Amel..

    ReplyDelete
  5. وہ تو کہتا ہے جو ہمارا مسلک نہ مانے وہ سب کافر

    ReplyDelete
  6. جب توبہ رجوع سامنے آ چکا پبلشر کا تو اس کے بعد فضول کے کمنٹس کی ضرورت نہیں بنتی

    ابلیس ہی غلطی تسلیم نا کرنے والوں میں رہا جبکہ ہمارے جدامجد حضرت آدم علیہ سلام سے لے کر ایمان والے اپنی غلطی قبول کر لیتے اور تائب ہوتے

    منافقین بغض چھوڑے اور حقیقت کو تسلیم کر لیں

    ReplyDelete
  7. حدائق بخشش کو تلف کیوں نہیں کیا گیا آئندہ اشاعت سے یہ غلیظ اشعار کیوں نہیں نکالے گئے؟؟؟؟؟؟
    شیعوں کو خوش رکھنے کے لیے یا کوئی اور وجہ ہے
    +،+923000232396 میرا واہٹس ایپ نمبر ہے جواب کا منتظر ہوں

    ReplyDelete