Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Tuesday, February 23, 2016

مومن مومن کا آئینہ ہے

⚡️مومن مومن کا آئینہ ہے⚡️
رسول الله ﷺ نےفرمایا

✨ المومن مرآة المومن ✨
( سلسلہ الصحیحۃ ٦٢٩ )

یہ حدیث بڑی مختصر هے مگر بہت ہی جامع هے ، رسول الله ﷺ نےاس حدیث میں ایک مومن کو دوسرے مومن کا آئینہ قرار دیا ہے حدیث کو سمجھنے کے لئے آئینے کی خصوصیات کا علم هونا ضروری ہے تاکہ هم اس حديث پر کماحقہ عمل کر سکیں اور اس حديث کے مطابق دوسری مسلم کیلئے آئینہ ثابت ہو سکیں .

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

🌟 آدمی جب آئینے کے سامنے کهڑا هوتا هے اپنے چہرے پر کوئی گندگی دیکهتا هے تو فورا اسکو ختم کرتا ہے
اسی طرح اگر کسی مسلم بهائ کو کوئی دوسرا بهائ نصیحت کرے اچھی بات کی ترغیب دے تو اس پر فوراً عمل کرے اور اگر کوئی برائ یا عیب هے تو اس کو فوراً دور کرنے کی کوشش کرے.

🌟 آئینہ کے سامنے فقیر کھڑا ھویا بادشاہ وقت بے خوف وخطر حقیقت کا اظہار کرتا ھے.
ایک مومن کو بھی دوسرے کو برائی سے روکنے میں اور نیکی کا حکم دینے میں کسی سے ڈرنا نہیں چاھئےاور کسی کی شخصیت سے مرعوب ہو کر اس کو منکر کی آزادی نہیں دینی چاہیے.

🌟 آئینہ تب ہی کچھ بولتا ہے جب اس کے سامنے کھڑے ہوتے ھیں بغیر پوچھے کسی کی شہادت نہیں دیتا. ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ شہادت تب دے جب اس سے شہادت طلب کی جاۓ.

🌟 آئینہ منہ کی بات منہ پر ہی کہتا ہے، دل میں کچھ نہیں رکھتا
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ کسی مومن کو غلطی پر مطلع کرنے کے بعد دل میں اسکے خلاف بُری سوچ نہ رکھے.

🌟 آئینہ اسی وقت ہی بولتا ہے جب اس کے سامنے آئیں گے
ایک مومن کو بهی اسی وقت اصلاح کرنی چاہیے جب کوئی اس کی بات سننے اور سمجهنے والا هو بے موقع و محل و وقت ضائع نہ کرے.

🌟 آئینہ اسی وقت تک مخاطب رهتا هے جب تک آپ اسکے سامنے کهڑے رهتے هیں،
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ جب تک لوگ اس کی بات سننے کے خواہش مند ہوں تب تک ان سے مخاطب رہے اور جب لوگ اکتا جائیں تو بات ختم کر دے.

🌟 آئینہ آپ کی خامی صرف آپ کو ہی بتاتا هے پیٹھ پیچھے کسی سے نہیں کہتا،
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وه اپنے بهائ کی خامی صرف اسی کو بتائے پیٹھ پیچھے اس کی غیبت نہ کرے.

🌟 آئینہ کبھی کسی کے متعلق جهوٹ نہیں بولتا،
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ اپنی بهائ کی متعلقہ بات میں جهوٹ سے مکمل طور پر اجتناب کرے.

🌟 آئینہ اچهایاں اور برائیاں دونوں بیان کرتا ہے کسی ایک پر اکتفا نہیں کرتا،
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ جب بهی کسی شخصیت پر تبصرہ کرے تو دونوں پہلوؤں کو سامنے رکهے.

🌟 آئینہ ہر چیز کو اس کی اصل مقدار و کیفیت میں پیش کرتا ہے مبالغہ آرائی یا تنقص نہیں کرتا ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ ایک مومن کے تعلق سے کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا تنقیص سے کام نہ لے.

🌟 آئینہ کسی کا راز دوسرے کو نہیں بتاتا،
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بهائ کے رازوں کو راز هی میں رکھے کسی دوسرے کے سامنے بیان نہ کرے.

🌟 آئینے پر اگر سونا بھی لگا دیا جاۓ تو آئینہ اپنا اصل کام (اصلاح ) سے منہ نہیں موڑتا
اگرکسی مومن کے پاس مال ودولت بھی آجاۓ تو وه الله کے ذکر اور لوگوں کی اصلاح سے اعراض نہیں کرے.

🌟 آئینہ کسی سے حسد نہیں کرتا کہ اسکی صرف خامیوں کو ذکر کرے بلکہ خامیوں اور اچھائیوں دونوں کو واضح کرتا ھے
ایک مومن کو بھی اپنے بھائ سے حسد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے دل کو اسکے متعلق صاف رکھے.

🌟 آئینےکے سامنےکتنے لوگ هی کیوں نہ کهڑے هوں وہ آپ کے عیب صرف آپ هی کو بتاتا هے لوگوں میں اس کی تشہیر نہیں کرتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جس بهائ میں کوئی عیب دیکھے وہ صرف اسی کو بتائے
لوگوں کے سامنے اس کو بیان نہ کرے جس سے اس کو شرمندگی و ندامت اٹهانی پڑے.

🌟 آئینہ کا مقصد هر وقت هر کسی کی اصلاح هے
لہٰذا مومن کو بھی چاہیے کہ وہ هر وقت اپنے بهائیوں کی اصلاح کی فکر میں لگا رہے.

🌟 آئینہ باوجود ایک شخص کے عیوب دیکھنے کے اس سے نفرت نہیں کرتا بلکہ اس کے عیوب اسکی اصلاح کے لئے اسکے سامنے نمایاں کرتا رهتا هے
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ جس بهائ میں کوئی عیب دیکھے تو اسکو اس سے دور کرنے کی کوشش کرے اس عیب کی وجہ سے اس سے نفرت نہ رکھے بلکہ پیار اور محبت سے اسکی اصلاح کرے

🌟 آئینہ جب بهی کسی کی اصلاح کرتا ہے تو لوگ فوراً اس کی بات کو مان لیتے هیں اس کے چهوٹا بڑا سستا مہنگا هونے کی طرف نہیں دیکھتے.
لہٰذا ایک مومن کو بھی چاہیے کہ جب بهی کوئی اصلاح کرے تو اس اصلاح کرنے والے کی قدر و منزلت کی طرف نہ دیکھے بلکہ اپنی اصلاح کی فوراً کوشش کرے.

🌟 آئینہ سے انسان کا تعلق صرف ظاہر کی اصلاح کے لئے هوتا هے
جبکہ ایک مومن کا دوسرے سے ظاهری و باطنی اصلاح کے لئے تعلق هونا چاہیے.

🌟 آئینے کو اگر توڑ بهی دیں تو پھر بهی آپ سے نفرت نہیں کرتا بلکہ پہلے سے بڑھ کر آپ کی اصلاح کی فکر میں رهتا هے،
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ لوگوں کی تکالیف کی پرواہ نہ کرے بلکہ مرتے دم تک مسلمين کی اصلاح کی فکر میں لگا رہے.

🌟 آئینہ کسی کی اصلاح کسی لالچ کی غرض سے نہیں کرتا اور نہ ہی کسی سے طمع رکهتا هے
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ ایک بهائ کی اصلاح صرف "رضائے الہی" کے حصول کے لیے کرے کسی لالچ و طمع کی امید نہ رکهے.

🌟 آئینہ صرف اپنے مقصد (اصلاح) سے تعلق رکھتا ہے
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ بهی اپنے مقصد سے هی تعلق رکهے فضولیات و لغویات سے اجتناب کرے.

🌟 آئینے کا کام صرف اصلاح کرنا هے لوگوں کو بتانا هے اس پر عمل کروانا نہیں
لہٰذا داعي کو بھی چاہیےکہ وہ لوگوں کی اصلاح کرتا رهے چاہیے کوئی عمل کرے یا نہ کرے.

🌟 آئینہ کسی شخص کا عیب دیکھ کر اسکو طعن و تشنیع کا نشانہ نہیں بناتا بلک اس کو صرف مطلع کرتا هے
لہٰذا ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ کسی کا عیب دیکھ کر اس کو طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بنائے بلکہ فوراً اس کی اصلاح کرے.

🌟 آئینہ کبھی کسی شخص کو ماضی کے عیبوں کا طعنہ نہیں دیتا
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بهائ کے ماضی کے گناہوں اور غلطیوں کا طعنہ نہ دے.

🌟 آئینہ اپنا هو یا کسی کا جب بهی اس کے سامنے سے گزریں گے وہ آپ کی اصلاح کرے گا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جہاں بهی برائ دیکهے تو اس کو فوراً دور کرنے کی کوشش کرے.

🌟 آئینے کے سامنے هم اس لئیے آتے ہیں کہ وہ هماری اصلاح کرے اور اس کیلئے هم خود خوشی سے آتے هیں
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ خود دوسرے مسلم بهائ کے پاس جائے تاکہ اپنے ایمان و دین کی اصلاح  کرسکے•

الله رب العالمين هم سب كو اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے
"آمین"

No comments:

Post a Comment