*جشن میلاد النبی ﷺ عید مسرت ہے، عید شرعی نہیں*
الحمدللہ! عید میلاد النبیﷺ کے اثبات پہ بہت سے ہمارے اکابرین نے دلائل و براہین کے ساتھ کتابیں تصنیف فرمائیں، اور ثابت کر دیکھایا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ جائز و مستحب فعل ہے اور جو لوگ بدعت بدعت کی بدبو سونگھ رہے تھے ایک کمزور دلیل بھی پیش نہ کر سکے اور نہ کر سکتے ہیں!
ابھی ابھی ایک تحریر موصول ہوئی جو *سیڈوکر ویراول گجرات کے ایک اجہل مولوی ایف اے قاسمی* کی تھی، تحریر پڑھ کر تو مجھے لگا شاید کوئی جاہل ہوگا جو پاگل پن کا ثبوت پیش کر رہا تھا، مگر افسوس تو اس وقت ہوا جب تحریر کی اخری لائن پہ نظر پڑی تو لکھا ہوا تھا خادم مدرسہ تعلیم الدین سیڈوکر ویراول گجرات ہند
اس ناہنجار کو اتنا بھی نہیں معلوم تھا کہ لفظ عید کن کن معنوں کے لئے آتا ہے اور لفظ عید کہاں کہاں بولا جاتا ہے، کیا لفظ عید عیدالاضحی اور عیدالفطر کے ساتھ مخصوص ہیں؟ کیا عید بول کر صرف یہ دو عید ہی مراد لی جاسکتی ہے،،،اس بےوقوف سے کہیے یہ عید شرعی نہیں ہے جو تو عید میلادالنبیﷺ کی نماز و روزہ کے احکام کو فقہی کتب میں تلاش کرنے بیٹھا ہے! عید کا معنی جو باربار آئے،مسلمانوں کے جشن کا دن، نہایت خوشی شادمانی مسرت کے ہیں تو عید شرعی نہیں ہے بلکہ عید مسرت ہیں، جو عید میلادالنبیﷺ کے نام سے منایا جاتا ہے
*عیدمیلادالنبیﷺ کا معنی ہوا نبی کی پیدائش کی خوشی*
*کیا عیدمیلاد ہمارے نبی ﷺ و صحابہ کرام نے منایا؟*
جواب :- آقا علیہ السلام ہر پیر کو روزہ رکھتے تھے وجہ پوچھی تو آپ نے فرمایا میں اس دن پیدا ہوا تھا ۔ آپکا ولادت کی خوشی منانے کا اپنا انداز تھا ۔ رہی بات صحابہ کی تو خدا کی قسم جسطرح صحابہ نے میلاد منایا ہم اسطرح منانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ آٹھ تلواریں لیکر بدر میں چل پڑے ایک ہزار کے لشکر کی صفیں الٹ کر اعلان کیا کہ حضور آگئے ہم ذلیل تھے آقا نے آکر معزز کردیا ۔ الله نے آقا کی صورت میں ہم پر احسان عظیم کیا اور میلاد کسے کہتے ہو ؟ گھوڑوں کی پشتوں پر بیٹھ کر قیصر و کسری کی چوکھٹوں پر پہنچ کر اعلان کیا حضور آگئے اب سکہ انھی کا چلے گا -
ابو عبیدہ بن جراح باپ کا سر کاٹ کر لائے آقا کے قدموں میں ڈال دیا آپ نے پوچھا ابو عبیدہ یہ کس کا سر کاٹ کر لائے ہو ، جواب دیا آقا اپنے باپ کا سر لایا ہوں آپکو بھونکتا تھا - لوگ کہتے ہیں کیا صحابہ نے جھنڈیاں اور فانوس لگائے - ؟ جو باپ کا سر کاٹنے سے دریغ نہ کرتے تھے انھوں نے دس روپے کی جھنڈیاں نہیں لگانی تھیں اور فانوس گھر میں چھپائے رکھنے تھے ، عقل کے اندھو اسوقت نہ کاغذ تھا نہ فانوس - عقل ہوتی تو نہ لیتے خدا سے لڑائی ۔ سرکار اونٹ پر سوار تھے صحابی رسول عبدالله بن رواح نے اونٹ کی مہار پکڑی تھی ۔ فتح مکہ کے دن مہار تھامے عبدالله بن رواح جب حرم میں داخل ہوئے تو آپ بلند آواز سے کہہ رہے تھے ہٹ جاؤ کافرو حضور آگئے ہیں یہ انکا انداز تھا آمد مصطفی کا اعلان کرنے کا ۔ مدینے کی ننھی بچیوں نے طلع البدر علینا پڑھکر آمد رسول کا جشن منایا -
حضرت حذیفہ بن یمان صحابی کو ایک تابعی ملے تابعی نے پوچھا بابا جی آپ نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو پایا آپ نے انکے لئیے کیا کیا ؟ صحابی نے فرمایا بیٹا ہم نے سب کچھ ہی ان پر لٹا دیا کچھ نہیں بچایا ۔ تابعی نے کہا بزرگو اگر والله ہم حضور کا زمانہ پاتے تو ہم نے آقا کو زمین پر نہیں چلنے دینا تھا انکو ہمیشہ اپنی گردنوں پر اٹھائے رکھتے ۔ صحابی نے یہ نہیں کہا کہ تم ہم سے بڑے عاشق ہو بلکہ فرمایا بیٹا آج تم نے مجھے تڑپا کر رکھ دیا ہے ۔ صحابہ کا انداز اپنا تابعی کا انداز اپنا ۔ امام مالک نے ساری زندگی مدینہ منورہ میں جوتا نہیں پہنا ۔ اب چودہ صدیوں میں کسی کو جرات نہ ہوئی کہ امام مالک سے پوچھے کہ جناب صحابہ تو مدینے میں جوتے پہن کر پھرتے تھے آپ بغیر جوتوں کے ، کیا آپ صحابہ سے بڑے عاشق رسول ہیں ۔ ؟ کسی نے امام مالک پر آجتک فتوی نہیں لگایا کیونکہ اہل دل جانتے ہیں محبت کا انداز اپنا اپنا ،
ایک شعر یاد آرہا ہے
*ہم مرد ہیں اور عشق ہے مردانہ ہمارا*
*سرکار دو عالم سے ہے یارانہ ہمارا*
جنگ یمامہ میں چودہ سو صحابہ نے جانوں کا نذرانہ دیکر فرمایا خبر دارحضور آگئے اب کسی اور نبی کی گنجائش ہی نہیں ۔ جنگ یمامہ ہی میں وحشی بن حرب نے نیزا مار کار مسیلمہ کذاب کو مار کر اعلان کیا حضور آگئے اب کسی جھوٹے کمینے کی گنجائش ہی نہیں ۔ صحابہ آمد مصطفی صلی الله علیہ وسلم کا اعلان کرتے کرتے افغانستان تک آگئے ۔ آگئے آقا اب سکہ محمد عربی ہی کا چلے گا ۔ جسطرح آمد مصطفی کا جشن صحابہ نے منایا ہم اسطرح نہیں مناسکتے ہاں جھنڈیاں فانوس لگاکر چراغاں کرکے درود وسلام پڑھکر اپنی خوشی کا اظہار کرلیتے ہیں ۔ اب صحابہ نے چائے نہیں پی تھی اسکو بنیاد بنا کر اب اگر میں فتوی لگا دوں کہ چائے پینا حرام ہے لوگ مجھے پاگل کہیں گے اور مجھے قائل کریں گئے کہ چاہے صحابہ نے چائے نہیں پی مگر یہ حلال ہے کیونکہ چائے کے تمام اجزا دودھ پانی پتی چینی سب حلال ہے ۔ ان سب کو مکس کیا آگ پر چڑھایا نئی شکل بن گئی جسے چائے کہتے ہیں اب چاہے یہ شکل صحابہ کے دور سے ثابت نہیں مگر پھر بھی حلال بھی اور جائز بھی ہے ۔ اسی طرح ذکر مصطفی جائز ، نعت جائز ، تلاوت جائز ، شرعی حدود میں آرائش سجاوٹ جائز ، درود سلام جائز ۔ ان سب عوامل کو یکجاکیا خوشی منانے کی نئی صورت بن گئی دور جدید کے مطابق تو یہ ناجائز کیسے ، ہاں ڈھول باجا ناچ گانے اور غیر شرعی افعال کی آمیزش نہیں ہونی چاہئیے - ایک مولوی جی کو میں نے چائے والی مثال دی کہنے لگے چائے پینا دین نہیں میں نے عرض کیا جب چائے پیتے ہو اسوقت بے دین ہوتے ہو ؟ تمھیں کس نے کہا کھانا پینا دین نہیں ہمارا دین کوئی رہبانیت ہے جو کھانا پینا چھوڑ کر جنگلوں میں چلے جائیں ۔ خیر چھوڑو حج کرنا تو دین ہے صحابہ نے پیدل کیا یا اونٹ پر تم ہوائی جہاز پر کیوں کرتے ہو ۔ فرمانے لگے اسوقت اونٹ سواری تھا آج جہاز ۔ میں نے عرض کیا ملاں جی یہی نقطہ سمجھنے کا ہے کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں صحابہ کے خوشی منانے کا اپنا انداز تھا ہمارا اپنا اندازہے مومن جس دور میں جیتا ہے ہم آہنگ ہوتا ہے
😡 *منکرین عید میلاد النبی ﷺ سے سوالات*
کیا صحابہ نے غائبانہ نماز جنازہ کسی کی کبھی پڑھی ؟ کیا صحابہ نے ختم بخاری کیا ؟ کیا صحابہ نے ریلی نکالی ؟ کیا صحابہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے ؟ ظالمو تمھارے سارے فتوے میلاد کے لئیے ہیں۔ ؟ صحابہ نے یوم صدیق اکبر منایا ؟ صحابہ نے یوم فاروق اعظم پر جلوس نکالے ؟ اپنی بدعت کی تعریف درست کرلو ورنہ وہ تمام کام ترک کردو جو ادوار صحابہ سے ثابت نہیں ۔ منہ اٹھا کر کہہ دیتے ہیں کیا صحابہ نے میلاد منایا ؟ تمھارا صحابہ سے تعلق کیا ہے ؟ جب تمھیں تمھارے عقیدے کے خلاف کسی صحابی کا قول سنائیں تو جھٹ کہتے ہو صحابہ ہمارے لئیے حجت نہیں ۔ یہ دورنگی اور منافقت چھوڑو ۔
*اے سنی مسلمانوں*! ان وہابڑوں کو پہچانوں اور ان کے عقائد خبیثہ کو جانوں، یہ بدّت بدّٹ کہنے والے اللہ ورسول کی شان میں کیا لکھتے ہیں اختصاراً لکھ دیتا ہوں اور ان سے اپنے ایمان کو بچاؤ
*عقیدہ! اللہ تعالی جھوٹ بول سکتا ہے*
(بحوالہ رسالہ یک روزہ صفحہ ۷)
عقیدہ : *حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم بڑے بھائی کے برابر کرنا چاہئے ۔(معاذ اللہ )*
بحوالہ :کتاب تقویۃ الایمان ص88
عقیدہ… *وہابیوں کا کلمہ لاالہ اللہ اشرف علی رسول اللہ*
(بحوالہ :کتاب :الامداد صفحہ 35
*رسول کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں*
(بحوالہ :کتاب:براہین قاطعہ ص55،
عقیدہ : *ہر مخلوق بڑا ہو یا چھوٹا اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہیں۔(معاذاللہ )*
(بحوالہ :کتاب تقویۃالایمان ص 13
عقیدہ :مولوی خلیل دیوبندی اپنی کتاب براہین قاطعہ کے صفحہ نمبر 30پر لکھتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے *اردو زبان علماءدیوبند سے سیکھی ۔(معاذاللہ )*
عقیدہ: *محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرا نبی اسکتا ہے*
بحوالہ :کتاب تحذیر النّاس ،صفحہ نمبر 34
عقیدہ: *حضور سے زیادہ شیطان کو علم ہے*
(بحوالہ :کتاب :براہین قاطعہ صفحہ نمبر 51
سنیوں اور بھی ان خبیثوں کے ایسے عقائد ہیں جو پڑھ کر کلیجہ منہ کو آجاتا ہے، کیا اب بھی تم. ان بدتی بدتی کو مسلمان سمجھوگے؟ ہرگز نہیں، اگر ہمارے نبی سے پیار ہوتا تو میلاد النبی پہ اعتراض ہرگز نہیں کرتے...!
*نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول*
*سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں*
*زمانہ بھر میں یہ قاعدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گانا*
*تو نعمتیں جن کی کھارہے ہیں انہی کے ہم گیت گا رہے ہیں*
❣❣❣❣❣❣❣❣
❣ *اسیر بارگاہ تاج الشریعہ*
✍ *عبدالامین برکاتی قادری*
🇮🇳 *ویراول گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment