Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Thursday, July 14, 2016

شور مچانے سے

اب فقط شور مچانے سے نہیں کچھ ہوگا
صرف ہوٹوں کو ہلانے سے نہیں کچھ ہوگا

زندگی کے لیئے بے موت ہی مرتے کیوں ہو
اہل ایماں ہو تو شیطان سے ڈرتے کیوں ہو

تم محفوظ کہاں اپنے ٹھکانے پہ ہو
بعد اخلاق تم ہی لوگ نشانے پہ ہو

سارے غم سارے گِلے شکوے بھلا کے اٹھو
دشمنی جو بھی ہے آپس میں بھلا کے اٹھو

اب اگر ایک نہ ہو پائے تو مٹ جاؤگے
خشک پتوں کی طرح تم بکھر جاؤگے

خود کو پہچانو کہ تم لوگ وفا والے ہو
مصطفےٰ والے ہو مومن ہو خدا والے ہو

کفر دم توڑ دے ٹوٹی ہوئ شمشیر کےساتھ
تم اگر نکل آؤ  نارائے تکبیر کے سا تھ

اپنے اسلام کی تاریخ الٹ کر دیکھو
اپنا گزرا ہوا ہر دور پلٹ کر دیکھو

تم تو پہاڑوں کا جگر چاک کیا کرتے تھے
تم تو دریاؤں کا رخ موڑ دیا کرتے تھے

تم نے خیبر کو اُکھاڑا تھا تمھیں یاد نہیں
تم نے باطل کو پچھاڑا تھا تمھیں یاد نہیں

  پھرتے رہتے تھے شب و روز بیابانوں میں
زندگی کاٹ دیا کرتے تھے میدانوں میں

رہ کے محلوں میں ہر آیتِ حق بھول گئے
عیش عشرت میں پیمبر کا سبق بھول گئے

امنِ عالم کے امیں ظلم کی بدلی چھائ
خواب سے جاگو یہ دادری سے آواز آئ

ٹھنڈے کمرے حسین محلوں سے نکل کرآؤ
پھر سے تپتے ہوئے صحراؤں میں چل کر آؤ

لے کے اسلام کے لشکر کی ہر خوبی اٹھو
اپنے سینے میں لیئے جذبہ رومی اٹھو

راہِ حق میں بڑھو سامان سفر کا باندھو
تاج ٹھوکر پہ رکھو سر پہ امامہ باندھو

تم جو چاہو تو زمانے کو ہلا سکتے ہو
فتح کی ایک نئ تاریخ بنا سکتے ہو

خود کو پہچانو تو سب کچھ سنورسکتاہے
دشمنِ دین کا شیرازہ بکھر  سکتا ہے

حق پرستوں کے فسانوں میں مات نہیں۔
تم سے ٹکرائے زمانے کی یہ اوقات نہیں

________________________________

شیئر کیجیئے۔

No comments:

Post a Comment