Total Pageviews

Abdulamin BarkaTi Qadri

Wednesday, September 7, 2016

تم اپنے ضمیر سے پوچھو

*تم اپنے ضمیر سے پوچھو……!*
*قسط اول*
آج مسلمانوں کو دنیا بھر میں دہشت گرد کہا جا رہا ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کر کے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرنے والے ملک بھارت کو کوئی اور انتہا پسند ہندوؤں کو کوئی دہشت گرد کیوں قرار نھیں دیتا؟

ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح اب تک کاٹا جا رہا ہے ان کے گھروں پر بمباری کی جاتی ہے، ان کو تشدد کرکے قتل کر دینے والے اسرائیلی یہودیوں کو کوئی انتہا پسند اور دہشت گرد کیوں قرار نھیں دیتا؟

چیچینا کے ہزاروں مسلمانوں کو روس کی لادینی قوتوں نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا اور اب بھی ان کی جان محفوظ نھیں ہے روسی لادینی قوت کو دہشت گرد ملک کا خطاب کیوں نھیں دیا گیا؟

بوسنیا پر ظلم کیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہے یہود و نصاریٰ آج بھی ان کے درپہ ہے، افغانستان کے نہتے مسلمانوں پر بڑی بے دردی کے ساتھ امریکہ نے بمباری کی اور اب بھی زبردستی ان کے ملک پر قابض ہے، عراق کے مسلمانوں پر دن میں رات میں جب دل چاہتا ہے حملہ کرتا ہے اسکول اور ہسپتال تک محفوظ نھیں کیا دنیا کے کسی ارادے اقوام متحدہ یا انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکہ کو عالمی دہشت گرد کا خطاب دیا؟

گجرات میں گودرا کانڈ ہوا ہزاروں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا، ہزاروں کو کاٹا گیا، ماں بہن کو برہنہ کرکے ان کی عزت و آبرو کو تارتار کیا گیا، پیٹ سے بچے کو نکال کے مارا گیا، مسلم عبادت گاہوں کو مسّمار کیا گیا، اجمیر میں بمباری ہوئی، مالیگاوں میں بمباری ہوئی، پھر بھی مسلمان خاموش..................!

کیا اب بھی اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہوگے! کیا یہ تمام حالات دیکھ کر بھی تمہاری آنکھوں میں شرم نھین آئی افسوس کے تم بھول گئے مسلمان دہشت گرد نھیں  بلکہ مظلوم ہے مظلوم…!
😰😰😰😰😰😰😰😰
❣📮❣📮❣📮❣📮

😰 *مظلوم کے آنسو*😰
📧 *عبدالامین برکاتی قادری*
🇮🇳 *ویراول گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment